23 اگست، 2022، 10:39 AM

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7سال بعد اپنا سفیر دوبارہ تہران بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 7سال بعد اپنا سفیر دوبارہ تہران بھیجنے کا اعلان

اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ اس فیصلے کو ایران و امارات کے مشترکہ مفادات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد ایران کے ساتھ تعاون اور ہماہنگی کو بڑھانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاش نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر امارات کی جانب سے ۷ سال کے بعد اپنا سفیر دوبارہ تہران بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اماراتی حکام کا دوبارہ اپنا سفیر تھران بھیجنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے علاقائی رجحان کے مطابق ہو جو خطے میں رابطے کا پل قائم کرنے، تعلقات کو مضبوط کرنے، مشترکات، اعتماد، افہام و تفہیم اور مشارکت کو زیادہ سے زیادہ کی حد پہنچانے کے لئے ہے۔قرقاش نے مزید لکھا کہ ہم واضح طور پر خطے میں استحکام پیدا کرنے اور پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے عربی اور علاقائی سطح پر باہمی عمل اور ہماہنگی پر زور دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں ان کے سفیر سیف محمد الزعابی تہران واپس چلے جائیں گے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس فیصلے کو ایران و امارات کے مشترکہ مفادات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد ایران کے ساتھ تعاون اور ہماہنگی کو بڑھانا ہے۔

News ID 1912106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha